تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہا تھوں بھارت کو عبرتناک شکست 

Aug 28, 2021 | 17:51:PM

(24 نیوز)انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو ایک اننگز اور 76 رنز سے شکست دیدی ہے۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل شروع ہوا تو بھارت کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ تھے،مگر چتیشورپجارا اپنے گزشتہ روز کے سکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر 91 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بھارت کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گریں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر جنت مرزا کے سکردو میں سیر سپاٹوں کی نئی ویڈیو وائرل

کپتان ویرات کوہلی 55،رشبا پنت ایک، جدیجا 30، محمد شامی چھ، ایشانت شرما دو اور محمد سراج صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انگلیند کی جانب سے روبنسن نے پانچ، اوورٹن نے تین جبکہ معین علی اور جیمز اینڈرسن نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بھارت کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 278 رنز بناسکی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 432 جبکہ بھارت نے 78 رنز بنائے تھے۔پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وجہ کیا بنی کہ ادا کا رہ سو نیا حسین برہم؟

مزیدخبریں