تبدیلی کا اصل چہرہ بیروزگاری، مہنگائی اور غربت ہے: بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پچھلے دنوں خان صاحب نے اپنی 3 سالہ حکومت کی تباہی کا جشن منایا تھا،خان صاحب کے 3 سال میں جو نقصان ملک کو پہنچاوہ 75 سال میں بھی نہیں ،غربت، مہنگائی اور بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے،تبدیلی کا اصل چہرہ بیروزگاری، مہنگائی اور غربت ہے،صرف پیپلزپارٹی پاکستان کو بچا سکتی ہے۔
ٹنڈو الہ یار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمیں ایسی حکومت چاہئے جو عام آدمی کے دکھ سکھ میں اس کے ساتھ ہو،ہمیں ایسی حکومت چاہئے جو عام آدمی کو ریلیف دے،ان کاکہناتھا کہ آصف زرداری کی حکومت میں غریب عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا گیا تھا،غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لیکر آئے تھے ، اپنے دور حکومت میں تنخواہوں میں 120 فیصد، پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیاتھا،خان صاحب نے پچھلے 3 سال میں تنخواہ میں اضافہ کیا نہ پنشن میں اضافہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور میں بچے بچے کو روزگار ملتا ہے،آصف زرداری کے دور میں روزگار کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے،جتنا روزگار آصف زرداری کے دور میں دیا گیا کسی دور میں نہیں دیاگیا،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جس کو اپنا روزگار سلیکٹڈبن کر ملا وہ عوام سے روزگار چھین رہا ہے ،حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کو بند کرکے 10 ہزار خاندانوں کو بیروزگار کردیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ خان صاحب نے الیکشن مہم میں 50 لاکھ گھر بنا کر دینے کا وعدہ کیاتھا،خان صاحب نے گھر دینے کا وعدہ کرکے غریبوں کے سر سے چھت چھین لی ،خان صاحب نے بنی گالہ میں اپنی پراپرٹی کو ریگولرائز کرالیا،انہوں نے کہاکہ پنجاب کی عوام کے ساتھ بھی تاریخی ظلم ہورہا ہے، ہم کسی صوبے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے،آپ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں تاکہ ہم پاکستان کو بچا سکیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ویکسین نہ لگوانے والوں کیساتھ سختی کرنا پڑے گی: تیمور سلیم جھگڑا