چو ہنگ میں رکشا ڈرائیور کے ہاتھوں زیادتی کا شکا ر ماں بیٹی نےملزمو ں کو شناخت کرلیا یا نہیں۔۔خبر آگئی

Aug 28, 2021 | 18:04:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، متاثرہ خواتین نے دونوں ملزمان عمر فاروق اور منصب کو شناخت کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں شناخت پریڈ کی رپورٹ پیش کردی گئی۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں متاثرہ خواتین نے ملزمان کو شناخت کیا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے 30 اگست کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر جنت مرزا کے سکردو میں سیر سپاٹوں کی نئی ویڈیو وائرل

یا د رہے کہ چوہنگ میں رکشہ ڈائیور اور ساتھی کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں اور حافظ قرآن بیٹی نے پولیس کو بیان قلمبند کر وا یا تھا۔بیان کے مطابق ماں بیٹی دونوں ایک دوسرے کی عزت بچانے کیلئے اپنی قربانی دینے کو تیار تھیں۔ بیان میں متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ دوسری بار لاہور آئی تھی اور راستوں سے لا علم تھی ، ٹھوکر نیاز بیگ سے لاہور کینٹ جانے کیلئے رکشہ لیا مگر رکشہ ڈرائیور دونوں ماں بیٹی کو ویرانے میں لے گیا اور ساتھی کے ساتھ مل کر اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹی کی عزت بچانے کیلئے ظالموں کے ہاتھ جوڑتی رہی ، بعد ازاں کار سوار کے آنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔اس مو قع پر یہ بھی پتا چلا ہے کہ زیادتی کا شکا ر بیٹی حافظہ قرآن بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر جنت مرزا کے سکردو میں سیر سپاٹوں کی نئی ویڈیو وائرل

یہ بھی یا د رہے کہ ہاڑی سے تعلق رکھنے والی 35سالہ متاثرہ خاتون اپنی 15سالہ بیٹی کے ہمراہ لاہور پہنچی تھی جہاں رکشہ ڈرائیور نے ساتھی کے ساتھ مل کر دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وجہ کیا بنی کہ ادا کا رہ سو نیا حسین برہم؟

مزیدخبریں