پی ڈی ایم اجلاس:مولانا فضل الرحمان کا ایک بار پھر پارلیمنٹ سے استعفے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کےاجلاس میں ایک بار پھر پارلیمنٹ سے استعفے کا مطالبہ اور بیانیہ رکھ دیا ۔ انہوں نےجیل بھرو تحریک پر بھی غور کرنے کی تجویز پیش کی۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں جاری پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر پارلیمنٹ سے استعفے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے اجلاس میں جیل بھرو تحریک پر بھی غور کرنے کی تجویز رکھ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلسوں سے کام نہیں ہوگا،ہمیں ایک تحریک کی صورت اپنانی ہوگی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ماہ میں ایک جلسہ نہیں بلکہ روزانہ کے بنیاد پر حکومت کو ٹف ٹائم دینا ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ:صدارتی آرڈیننسز کے خلاف ن لیگ نے متفرق درخواست دائر کر دی