الیکشن کمیشن انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہے ،ترجمان 

Aug 28, 2021 | 18:45:PM

(24 نیوز)ترجمان الیکشن کمیشن الطاف احمد نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہے ، ای وی ایم پر خدشات دور ہونے پر ہی انتخابات میں استعمال کیاجائے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ ای وی ایم سے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہواتو استعمال ہو گی ،الیکشن کمیشن وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے کراچی جلسے میں خواتین کو شرکت سے روک دیا

مزیدخبریں