(24 نیوز)9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دوران وکلا کی ہڑتال اور احتجاج کے معاملہ پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لطیف آفریدی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ۔9 ستمبر کو سپریم کورٹ کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
خط کے متن کے مطابق 21 اگست کو کراچی میں منعقدہ آل پاکستان لائرز کنونشن میں 9 ستمبر کو احتجاج کا فیصلہ کیا گیا,9 ستمبر کو ملک بھر کی عدالتوں بشمول سپریم میں وکلا پیش نہیں ہونگے,9 ستمبر کو سپریم کورٹ کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ وکلا کے احتجاج کے دوران ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن لاہور ہائیکورٹ کی جج عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری پر غور کرے گا۔جونیئر جج کی تقرری کیخلاف ملک بھر کے وکلا نے ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ:صدارتی آرڈیننسز کے خلاف ن لیگ نے متفرق درخواست دائر کر دی