افغانستان ایک کتاب ہے ،اس کو برطانیہ ،روس اور امریکا نے پڑھا ہے :جنرل (ر)زبیر محمود حیات

Aug 28, 2021 | 19:37:PM
 افغانستان ایک کتاب ہے ،اس کو برطانیہ ،روس اور امریکا نے پڑھا ہے :جنرل (ر)زبیر محمود حیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر)زبیر محمودحیات نے کہاہے کہ افغانستان ایک کتاب ہے ،اس کتاب کو برطانیہ روس اور امریکا نے پڑھا ہے ،افغانستان کے لوگ ،ثقافت اورتہذیب تبدیل نہیں ہوئی۔
دوسری افغان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر)زبیر محمود حیات نے کہاکہ افغانستان کا تنازع40 سال پرانا ہے ،گزشتہ 40 سال میں جنگ کی بھاری قیمت دینا پڑی ہے، ہم 40 سال کے تنازع کو ٹی وی پر دیکھ کر فیصلے کررہے ہیں ، افغانستان میں شادیوں سالگرہ اور تدفین پر حملے ہوئے ۔
ان کاکہناتھا کہ افغانستان ایک کتاب ہے ،اس کتاب کو برطانیہ روس اور امریکا نے پڑھا ہے ،افغانستان کے لوگ ،ثقافت اورتہذیب تبدیل نہیں ہوئی،ان کا مزید کہناتھا کہ دنیا میں 194 ممالک ہیں جو اپنا اثررکھتے ہیں ،پاکستان 2050 تک 30 کروڑ افراد کا ملک بن جائے گا ،ہمیں سکیورٹی ،امن اور استحکام چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہے ،ترجمان