(24 نیوز)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وفاق نے 3 سالوں کے دوران سندھ حکومت کو 1900ارب سے زائد دیئے، اسکا حساب دیا جائے، 650ارب کا سندھ ٹرانسفرمیشن پلان اور 450 ارب کا سندھ رورل ترقیاتی پیکیج بھی وفاق نے سندھ کے عوام کیلئے دیا ہے۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاکہ بلاول صاحب، شائد آپ کو معلوم نہیں ہے کہ سندھ پر گذشتہ 13برسوں پر پیپلز پارٹی حکومت کر رہی ہے، سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،سندھ حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہی۔
فرخ حبیب نے کہاکہ سندھ میں گلیاں، نالیاں،سڑکیں پختہ کرنے، پینے کی پانی کی فراہمی،صحت کی سہولیات اگر وفاق نے ہی دینی ہے توپھر پیپلز پارٹی کے پاس سندھ پر حکومت کا کیا جواز بنتا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی 3سالہ کارکردگی پیش کردی ہے،سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے 13سالہ کارکردگی کا پوچھ رہی ہے، زرداری اور پھر بلاول کی کمال مہارت سے ملکی سطح کی پارٹی آج علاقائی پارٹی بن چکی ہے، پیپلز پارٹی حکومت اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں کرپشن،منی لانڈرنگ،جعلی اکاو¿نٹس میں مصروف رہی اسی لئے ان کے پاس عوام کو بتانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔
فرخ حبیب نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ان تین سالوں میں آنے والی نسلوں کے لئے بے مثال کام کیے ہیں، حکومتی اقدامات کی بدولت روزگار کے بے پناہ مواقعے پیدا ہورہے ہیں، صرف 10بڑے آبی ذخائر کے منصوبوں میں 7 لاکھ نوکریوں کے مواقعے پیدا ہونگے ۔
وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان سٹیل مل سمیت سرکاری ادارں کی تباہ کرنے کے ذمہ دار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہے، ماضی میں اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لئے سرکاری اراضی پر قبضے کروائے جاتے رہے ہیں،بلاول اندرون سندھ کے عوام کو کب تک بے وقوف بناتے رہیں گے؟پیپلز پارٹی کتنی مرتبہ اقتدار میں آئی لیکن روٹی،کپڑا مکان نعرے کی حد تک رکھا،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی حکومت نے احساس پروگرام کی چھتری تلے سماجی تحفظ کے 34 پروگرام پسے ہوئے طبقات کے لئے شروع کیے، آج تک جن کو چھت میسر نہیں تھی ان کے لئے کم آمدن ہاؤسنگ پروگرام شروع کیا گیا، نوجوانوں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 22 ارب فراہم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تبدیلی کا اصل چہرہ بیروزگاری، مہنگائی اور غربت ہے: بلاول بھٹو زرداری