گوادر: پاک بحریہ کے غوط خوروں نے سمندر میں ڈوبنے والے بچے کی لاش برآمد کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گوادر ویسٹ بے پر پاک بحریہ کے غوط خوروں کا کامیاب ڈائیونگ آپریشن، سمندر میں ڈوبنے والے 15 سالہ بچے کی لاش برآمد کرکے ورثا کے حوالے کر دی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والے15سالہ بچے کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن کیا گیا. پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے کامیاب سرچ آپریشن کے بعد جاں بحق ہونے والے بچے سراج کی میت سمندر سے برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت 1900 ارب کا حساب دے، فرخ حبیب