یوٹیوبر جمیل فاروقی کیس میں بڑی پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے یوٹیوبر جمیل فاروقی کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہباز گل پر جسمانی تشدد سے متعلق بیان دینے پر گرفتار ہونے والے یوٹیوبر و نجی ٹی وی کے اینکر محمد جمال الدین عرف جمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوگیا، جس کے بعد ایف آئی اے نے ملزم کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کردیا۔جمعہ کو سماعت کے دوران ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ حکام نے ملزم جمیل فاروقی کو عدالت پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کیس ایف آئی اے کا بنتا ہی نہیں‘۔
یاد رہے کہ پولیس کے مطابق ملزم جمیل فاروقی نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر ملزم شہباز شبیر گل پر جسمانی اور جنسی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔