میرے بھائی میری شادی میں نہیں آئے اداکارہ رابعہ کلثوم کا انکشاف

Aug 28, 2022 | 15:03:PM
فائل فوٹو
کیپشن: میرے بھائی میری شادی میں نہیں آئے اداکارہ رابعہ کلثوم کا انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی مشہور اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ’’ ان کے بھائی ان کی شادی میں نہیں آئے کیونکہ وہ اپنے بھائیوں کی اکلوتی بہن ہے اور ان کے بھائی انہیں رخصت کرنے کی ہمت نہیں کر رہے تھے‘‘۔ انٹڑویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی جس میں ان سے ان کی زاتی زندگی کے بارے میں سوال کیا جس میں ان کی شادی کے متعلق بھی سوال کیا گیا جس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ’’ میرے بھائی میری شادی میں شرکت کرتے ہوئے گھبرا رہے تھے کیونکہ وہ مجھے رخصت ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے تھے لیکن شادی کے وقت وہ وہاں پر موجود تھے‘‘۔

یاد رہے کہ اداکارہ رابعہ کلثوم پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہے جن کا تعلق پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے ایک مشہور خاندان سے ہے ان کا ایک بھائی فیضان بھی پاکستان انڈسٹری کے ایک اداکار ہے۔