(ویب ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر میانوالی کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر میانوالی کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے بروقت انخلا کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ حفاظتی انتظامات ہر لحاظ سے موثر اور جامع ہونے چاہئیں۔پرویزالہی کا کہنا تھا کہ ادویات، پینے کے صاف پانی، مویشیوں کیلئے چارہ اور ضروری ساز و سامان کا وافر سٹاک رکھا جائے، دریائے سندھ میں پانی کے بہا کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔ متعلقہ افسران دریا کے بند اور حفاظتی پشتوں کا موقع پر جا کر خود جائزہ لیں۔