پی ٹی آئی حکومت کے بارے میں خواجہ آ صف کا بڑا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں 75 فیصد حکومت عمران خان کی ہے اور یہ شخص گالیاں اور طعنے ہمیں دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلابی صورتحال بے قابو ہے، دعا ہے اس پر قابو پا لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قدرت کی طرف سے جو آزمائش ہے وہ تو ہے ہی، اس میں ہمارا اپنا بھی قصور ہے، لوگوں نے آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کر رکھی تھیں، رشوت دے کر گھر اور ہوٹلز تعمیر کیے گئے، کسی نے درست کہا کہ قدرت نے اپنی گزر گاہوں کو انسانوں سے واگزار کرا لیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خلیج سے امداد آنا شروع ہو گئی ہے، دیگر ممالک بھی امداد بھیج رہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان روز اپنا بیانیہ بدلتے ہیں، ملک میں 75 فیصد حکوت عمران خان کی ہے، ہمیں 24 میل حکومت کا طعنہ دیتا ہے، گالیاں دیتا ہے تو دیتا رہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تباہی آئی ہوئی ہے لیکن عمران خان کو جلوسوں کی پڑی ہے۔