(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف کیساتھ کئے گئے معاہدے کی تفصیلات سامنا لانا ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مہنگائی کی شرح44% سے زائد ہو چکی ہے بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن بن چکا ہے ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف کی ڈیل پر مکمل تفصیلات سامنے لانا ہوں گی ۔فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید لکھا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے ان کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلی پنجاب نے سیلاب انتظامیہ کو بڑی ہدایت جاری کر دی
حکومت آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے لائے ، فواد چودھری
Aug 28, 2022 | 18:03:PM