وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فرانسیسی ہم منصب کا ٹیلی فون 

Aug 28, 2022 | 18:36:PM

(24 نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرانسیسی ہم منصب کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے ہونےوالی تباہی سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اس کٹھن وقت میں پاکستان کے عوام سے فرانس کا اظہارِ یکجہتی اور امداد حقیقی معنوں میں لائق صد تحسین ہے،پاکستان اور فرانس نے مستقبل میں مشترکہ بنیادوں پر ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 25 سال پرانا اراضی معاوضہ کیس، صدر عارف علوی کا این ایچ اے کو ادائیگی کا حکم

مزیدخبریں