شیخوپورہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شیخوپورہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں،پی پی139چک راجپوتاں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی انتخابی جلسے میں ہوائی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔
پی پی139میں ضمنی انتخاب کے جلسے میں پی ٹی آئی امیدوارمیاں ابوبکر شرقپوری کے جلسے میں ہوائی فائرنگ کی گئی،پی ٹی آئی کارکن ایک گھنٹے تک ہوائی فائرنگ کرتے رہے جس سے علاقے میں بھگدڑمچ گئی جبکہ پولیس تماشائی بنی رہی،الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیاہوائی فائرنگ کرنے والے 3ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار،مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کا کہنا تھا کہ قانون کسی کو بھی ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اب عوام کیلئے کچھ کرنا ہوگا ، نوازشریف