(24 نیوز)یونیورسٹی آف سوات نے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیئے۔
اعلامیہ کے مطابق سوات یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کر دیئے۔ بی بی اے اوربی کام کے سالانہ امتحانات بھی ملتوی کئے گئے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانات سیلابی صورتحات کے باعث ملتوی کئے گئے۔ سالانہ امتحانات کا شیڈول بعدمیں جاری کیاجائےگا۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے لوئر دیر میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں2 ستمبر تک تعطیلات کا اعلان