غیر رجسٹرڈ اداروں کے فنڈز اکٹھے کرنے پر پابندی

Aug 28, 2022 | 23:33:PM

(24نیوز)سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے معاملے پرخیبر پختونخواہ حکومت نے غیر رجسٹرڈ اداروں کو ڈونیشن اکٹھا کرنے پر پابندی لگادی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے چندہ جمع کرنے سے متعلق میکنزم جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق غیر رجسٹرڈ اداروں کو ڈونیشن اکٹھا کرنے پر پابندی لگادی گئی ۔چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ مقامی انتظامیہ چندہ جمع کرنے والوں کی تحقیقات کریں،چندہ دینے کی صورت میں دھوکہ دہی سے بچا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:بارشوں اور سیلاب سے تکلیف دہ صورتحال ہے ،آصف علی زرداری

مزیدخبریں