طوفانی بارش،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Aug 28, 2023 | 11:12:AM

(کومل اسلم،رابیل اشرف)مون سون کا چھٹا سپیل جاتے جاتے جلوہ دکھا گیا،شہر لاہور میں علی الصبح کی بارش سے موسم ٹھنڈا،ہوائیں چلنے لگیں،سڑکیں جل تھل ،محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

 لاہور اورمضافات میں تیزبارش، موسم خوشگوارہو گیا۔ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، جیل روڈ، مسلم ٹاؤن اور کلمہ چوک کے اطراف میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی ۔بارش کے باعث گرمی اور حبس کی چھٹی ہوگئی۔

ضرورپڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش , محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

اسلام آباد شہراوراطراف کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب اورخیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔

ادھر شہر قائد کا موسم آج ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت ستائیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ دوپہر کے اوقات میں درجہ حرارت اکتیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں