بجلی بلوں پرعوام کو ریلیف؟نگران وزیراعظم کی سربرابی میں آج پھر اجلاس ہوگا

Aug 28, 2023 | 11:24:AM

(اویس کیانی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے زائد بلوں سے متعلق اجلاس آج  پھر ہوگا۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی تھی تاہم  2 گھنٹے سے زائد رہنے والے اجلاس میں بجلی بل کے ستائے عوام کو فوری طور پر ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔

ضرورپڑھیں:جماعت اسلامی کا 2ستمبر کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
اب بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا جس میں جولائی کے زائد بلوں کے مسئلے پر صوبائی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تفصیلی مشاورت ہوگی۔ 
 
 نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کی تجاویز آئندہ48  گھنٹوں میں طلب کی ہیں۔ گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس میں کہا گیا تھا  کہ ایسا ممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ہو اور افسر شاہی اور وزیراعظم ان کے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں

مزیدخبریں