چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ غیر قانونی قرار

Aug 28, 2023 | 12:08:PM

(ویب ڈیسک)بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین  تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایف ائی آر نمبر 16/ 23 تھانہ بجلی روڈ کوئٹہ بھی منسوخ کردی،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جناب نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت سے متعلق کیس پر فیصلہ سنایا۔

مقدمہ میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016ء کے سیکشن 20 کو بھی شامل کیا گیا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ایف آئی آر 5 مارچ 2023 کو تھانہ بجلی روڈ میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے سیکشنز 124 اے، 153 اے اور 505 کے تحت دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کی اڑان جاری، قیمت کہاں تک جا پہنچی؟انٹربینک سے اہم خبر آ گئی

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 3سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، ساتھ ہی انہیں 5 سال کیلئے سیاست سے نااہل قرار دیدیا گیا تھا۔

مزیدخبریں