اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات،لیبیا کی وزیرخارجہ معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لیبیا میں ہنگامے پھوٹنے پر وزیر خارجہ کو معطل کردیا گیا،اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات وجہ بنی ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لیبیا کی خاتون وزیر خارجہ نجلا منگوش نے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ملک میں احتجاج اورہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جہاں دارالحکومت طرابلس میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ لیبیا کے وزیراعظم نے اسرائیلی ہم منصب سے غیر رسمی ملاقات پر خاتون وزیر خارجہ کو معطل کردیا ہے۔
ضرورپڑھیں:سستی بجلی؟بل معاف؟بجلی چوری روکنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ لیبیا اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطین کاز کی کھل کر حمایت کرتا ہے جس وجہ سے لیبیا اور اسرائیلی وزیر خارجہ کی ملاقات کی خبر سامنے آنے پر ملک میں اشتعال پھیلا اور ہنگامے پھوٹ پڑے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا منگوش سے ہونے والی اس ملاقات کو تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا قدم قرار دیا تھا۔لیبیا کے تین صوبوں پر مشتمل صدارتی کونسل نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کو غیر قانونی قراردیا ہے۔