(ویب ڈیسک)بھارت کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار خاتون ناظم الامور گیتا سری واستوا کو تعینات کیا گیا ہے۔
گیتا سری واستوا پاکستان اور ہندوستان کی برطانیہ سے آزادی کے بعد پہلی خاتون ناظم الامور ہیں جنہیں بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، گیتا سری واستوا جلد اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیں گی۔
گیتا سری واستوا بھارتی ہائی کمیشن می تعینات موجودہ ناظم الامور سریش کمار کی مدت ختم ہونے اور ان کے نئی دلی جانے کے بعد اپنے عہدے کا چارج لیں گی۔
ضرورپڑھیں:اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات،لیبیا کی وزیرخارجہ معطل
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2019 میں ہونے والی کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک میں کوئی بھی فل وقتی ہائی کمشنر موجود نہیں ہے اور جونیئر سفارتکاروں کو ناظم الامور کے طور پر تعینات کیا جا رہا ہے۔