عسکری ٹاور کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کر نیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)سانحہ9مئی ،عسکری ٹاورپرحملہ اورجلاؤگھیراؤکامعاملہ،عسکری ٹاور کیس میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کر نیکا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جےآئی ٹی اٹک جاکر بیان قلمبند کرنے کیلئے عدالت سے اجازت لے گی ،عدالت سےاجازت ملنےکےبعدجےآئی ٹی کی ٹیم اٹک جائےگی۔
عسکری ٹاور کیس کی بنائی گئی جے آئی ٹی کی سربراہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور ہیں،جے آئی ٹی کی سربراہ ڈاکٹر انوش مسعود چودھری اور ممبران اٹک جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9مئی کیس کےحوالےسےحکومت نے جے آئی ٹی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں،تھانہ سرور روڈ کیس کی جے آئی ٹی کے ہیڈ عمران کشور ہیں جبکہ عسکری ٹاور کیس کی جے آئی ٹی ہیڈ ڈاکٹر انوش مسعود چودھری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں ریلیف کی درخواستیں،لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم سنا دیا