جماعت اسلامی کابجلی بلوں و مہنگائی کیخلاف ملک گیرہڑتال کامعاملہ، ہائیکورٹ بار نے  حمایت کااعلان کر دیا

Aug 28, 2023 | 12:54:PM

(ملک اشرف)جماعت اسلامی کابجلی کےبلوں و مہنگائی کیخلاف2ستمبرکوملک گیرہڑتال کامعاملہ،جماعت اسلامی کا وفد  لاہور ہائیکورٹ  پہنچ گیا۔
جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری نےوفدکی قیادت کی،جماعت اسلامی کےوفد کی ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں سے ملاقات،مہنگائی  اور بجلی کے بلوں میں اضافے سمیت دیگر دو طرفہ امور  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ہائیکورٹ بارودیگرعہدیداروں نےجماعت اسلامی کی ملک گیرہڑتال کی حمایت کااعلان کر دیا،وفدمیں سیکرٹری جنرل خالد بٹ ایڈووکیٹ ، شیخ حیات ،بار عہدیداروں میں صدر اشتیاق اے خان ، نائب صدر ربعیہ باجوہ ،فنانس سیکرٹری شاہ رخ وڑائچ بھی شامل۔
سابق صدر ہائیکورٹ بارچودھری ذوالفقار علی و دیگر وکلاء بھی ملاقات میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین  تحریک انصاف کو عدالت سے خوشخبری مل گئی

مزیدخبریں