لوگ پریشان،نگران حکومت بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کرے: سابق وزیر توانائی سندھ کا مطالبہ

Aug 28, 2023 | 13:06:PM

(ویب ڈیسک)سابق وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ  نے بجلی کےبلوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام بجلی کےمہنگے بل بھرنے کی سکت نہیں رکھتے لہٰذا نگران حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے تک کمی کرے۔

سابق وزیرتوانائی سندھ  نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے پر عوامی احتجاج تشویش ناک ہے،گھریلو صارفین کیلئے ریلیف کی حد 200 یونٹ سے بڑھا کر 300 یونٹ کی جائے جب کہ افسر شاہی اور سرکاری ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کی جائے،انہوں نے کہا کہ عوام بجلی کے مہنگے بل اور آئی ایم ایف سے معاہدے کا مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے لہٰذا نگران حکومت فوری طور  پر  بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 20 روپے تک کمی کرے۔

سابق وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کو فوری واپس لیا جائے، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت ماضی میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تنقیدکرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین  تحریک انصاف کو عدالت سے خوشخبری مل گئی

مزیدخبریں