مرضی کا کھانا،بہترین واش روم،قیدی عمران خان کوسہولیات کی تفصیل سامنے آگئی

ملزم کا سیل عقبی طرف سے ہوا کیلئے کھلا ہے،ملزم اور سٹاف کی نقل وحرکت چیک کرنے کیلئے 3 کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔رپورٹ

Aug 28, 2023 | 14:50:PM
مرضی کا کھانا،بہترین واش روم،قیدی عمران خان کوسہولیات کی تفصیل سامنے آگئی
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)اٹارنی جنرل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع  کرادی۔

اٹارنی جنرل پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطابندیال کے چیمبر میں سربمہر رپورٹ جمع کرائی ہے۔

جسٹس مظاہر اور جسٹس مندوخیل کےچیمبرز میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے 24 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سہولیات پر رپورٹ جمع کرانےکا حکم دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کھانا ان کی مشاورت سے دیا جاتا ہے، 18 اگست کو سیل کے واش روم کی مرمت کرکے دیوار مزید پانچ فٹ اونچی کی گئی،وضو کیلئے واش روم کے باہر واش بیسن لگایا گیا ہے،ملزم کا سیل عقبی طرف سے ہوا کیلئے کھلا ہے،ملزم اور سٹاف کی نقل وحرکت چیک کرنے کیلئے 3 کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

ڈیوٹی دینے والے اسٹاف کو دو وائرلیس فون دیئے گئے ہیں،اس وقت اٹک جیل میں 982 قیدی ہیں،وکیل نعیم حیدر پنجوتھا، اہلیہ بشری بی بی، عمیر خان نیازی، بابر اعوان اور لطیف کھوسہ ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

چیرمین پی ٹی آئی کو سب سے محفوظ ہائی آبزرویشن بلاک میں رکھا گیا ہے،چئیرمین پی ٹی آئی کی ملحقہ بیرکس کو بھی خالی رکھا گیا ہے،چئیرمین پی ٹی آئی کو رکھے گئے بیرک میں وائٹ واش،پکا فرش اور ایک پنکھے کی سہولت میسر ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 بائی11 سائز کے بیرک میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے واش روم کی دیوار 6 فٹ اونچی اور واش روم کا سائز 4×7 ہے،بیٹر کلاس قیدی ہونے کی وجہ سے میٹریس، ائیرکولر ،چار تکیے،میز کرسی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے،عمران خان کو چار قرآن پاک انگلش ترجمہ ،اور 25 تاریخی کتابیں فراہم کی گئی ہیں، 21 انچ ٹی وی اور روزانہ اخبار فراہم کی جاتی ہے،روازنہ بیرک ،واش روم اور کپڑوں کی صفائی کیلئے اسٹاف دیا گیا ہے۔

اس سے قبل سامنے آنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان کی جیل کی 2/1 تبدیل کرکے بیرک نمبر3 الاٹ کردیا گیا جب کہ انہیں جیل مینوئل سے ہٹ کر کھانا ملنے لگا ہے، علی الصبح چیئرمین پی ٹی آئی کوبیرک سے نکل کر جیل احاطے میں واک کی بھی اجازت ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ عمران خان کو جیل مینوئل سے ہٹ کر ساڑھے 11 بجے ناشتہ ملنے لگا اور انہیں روزمرہ کی بنیاد پر پھل بھی دیے جارہے ہیں۔

ضرورپڑھیں:عمران خان جیل میں رہیں گے لیکن سمجھوتہ نہیں کرینگے:علیمہ خان

22 اگست کو محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے واضح کیا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل قوانین کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں جس میں نیا باتھ روم بھی بنوا دیا گیا ہے جس کی دیواریں 5 فٹ اونچی ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج کے دورہ اٹک جیل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان محکمہ جیل خانہ جات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےکمرے میں نیا واش روم بنایا گیا ہے جس کی دیواریں 5 فٹ اونچی ہیں اور نیا دروازہ بھی لگایا گیا ہے، واش روم میں ویسٹرن کموڈ اور واش بیسن بھی ہے۔

ترجمان محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق عمران خان کیلئے بنائے گئے باتھ روم میں باتھ سوپ ، پرفیوم، ائیر فریشنر، تولیہ اور ٹیشو پیپر بھی موجود ہیں،کمرے میں بیڈ ، تکیہ ، میٹرس، میز ، کرسی، ائیر کولر ایگزاسٹ فین بھی موجود ہے، فروٹ، شہد، کھجوریں، جائے نماز انگریزی ترجمے والا قرآن مجید اورکتابیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔