الیکشن کمیشن کے وکیل نے ایک گھنٹہ اس دن، 2 گھنٹے آج لے گئے :لطیف کھوسہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل بینچ سماعت کر رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے،سماعت کے آغاز میں بیرسٹر علی ظفر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کےاسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے پر صحافی نے سوال کیا کہ آج لفٹ کے ذریعے تو نہیں جائیں گے ؟ اس پر لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ میں ڈرتا نہیں ہوں لیکن آج سیڑیوں کے ذریعے عدالت جاؤں گا ۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اس دن روسٹرم احتجاجاً چھوڑا اور چلے گئے کیا آج پیش ہوں گے ؟اس پر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وہ اس دن کی بات تھی ویسے میں نے بائیکاٹ تو نہیں کیا تھا۔
سماعت کے دوران وقفہ ہوا تو لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے ایک گھنٹہ اس دن، دو گھنٹے آج لے گئے ہیں،عدالتی فیصلوں کا حوالہ دینے کے بعد لطیف کھوسہ واپس بیٹھ گئے۔