ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی

Aug 28, 2023 | 18:07:PM

(24 نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز  سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ سونا   1500 روپےسستا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ، عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر اضافے سے 1915 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا1500 روپے کی کمی سے ملک میں فی تولہ قیمت  کا بھاؤ 2 لاکھ 33 ہزار روپے ہوگیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اڑان جاری، قیمت کہاں تک جا پہنچی؟اہم خبر آ گئی

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت  1286 روپے کمی سے 1 لاکھ 99 ہزار 760 روپے پر آگیا، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2850 پر ہی برقرار رہے۔

مزیدخبریں