(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )نے ملک میں عام انتخابات 90 دنوں میں کرانے کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے سینیٹر علی ظفر کے توسط سے درخواست دائر کی،درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ صدر مملکت کو ہدایت دے کہ 90 دنوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے جبکہ چاروں صوبوں کے گورنرز کو بھی ہدایات جاری کرے۔
یہ بھی پڑھیں:کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا سستا، خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے جبکہ نوٹفیکیشن بھی جاری کیا جائے۔