اضافی بجلی بلوں کا معاملہ ،نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) اضافی بجلی بلوں کا معاملہ ،نگران وزیراعظم نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کے بھاری بھرکم بل دردِ سر بن گئے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، وزارت توانائی نے بجلی بلوں کے مسئلہ پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی، یہ تجاویز کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 90 روز میں انتخابات کا معاملہ ، سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان تجاویز اور فیصلوں کی منظوری کی مجاز صرف وفاقی کابینہ ہے اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تجاویز اور فیصلے منظوری کے لئے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔