یوکرین کا روس پر ڈرون حملے کے باعث پروازیں معطل

Aug 28, 2023 | 20:13:PM

(ویب ڈیسک)یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد روس کے 2بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کردی گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ہفتے میں دوسری بار یوکرین کے روس پر ڈرون حملے کے بعد ہوائی اڈّوں پر پروازوں کو معطل کرنا پڑا ہے۔ اس بار بھی یوکرین کا نشانہ روسی دارالحکومت ماسکو کے دو اہم ایئرپورٹس تھے۔

 روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ماسکو کے قریب آنے والے یوکرین کے ایک ڈرون اور سرحد سے متصل برائنسک علاقے میں دو دیگر ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

 روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ڈرونز حملوں کے باعث 2 ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کرنا پڑیں تاہم ڈرونز حملوں میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب روس نے یوکرین کے وسطی علاقے پر رات گئے میزائل داغے جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے لیکن یہ واضح نہیں کہ پہلے روس نے میزائل حملہ کیا یا یوکرین نے ڈرون حملے کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا سمارٹ فون کونسا؟ جانیئے

خیال رہے کہ یوکرین کو ڈنمارک اور ہالینڈ نے ایف-16 طیارے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد یوکرین کے حوصلوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس نے روس پر ایک ہفتے میں دو بار ڈرونز حملے کیے ہیں۔

مزیدخبریں