سیالکوٹ: ڈاکٹر نے حاملہ خاتون کو قتل کرکے بچہ پیٹ سے نکال لیا

Aug 28, 2023 | 22:16:PM

This browser does not support the video element.

(میاں محمد اشفاق) سیالکوٹ میں قتل اور بچہ اغواہ کی انوکھی داستان، ڈاکٹر نے حاملہ خاتون کو قتل کرکے بچہ پیٹ سے نکال لیا۔

سیالکوٹ میں عطائی ڈاکٹر  نے حاملہ خاتون کو قتل کر کے پیٹ سے بچہ نکال لیا اور خاتون کی لاش صندوق میں بند کر دی۔ حاملہ خاتون کے ڈلیوری میں چند دن باقی تھے کہ خاتون کو بہوشی کا انجکشن لگا کر واردات کر ڈالی، پولیس نے مقتولہ  کے خاوند کی درخواست پر تلاش شروع کی تو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈاکٹر تک پہنچ گئی۔ دوران تلاشی بڑا صندوق کھولا تو خاتون کی پیٹ چیری لاش برآمد ہوئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے غائب کئے گئے بچے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے بے رحم ڈاکٹر کی بیوی سالے اور ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، خاتون نے اپنی بیٹی کے لئے بچہ حاصل کرنے کی خاطر حاملہ خاتون کو قتل کیا، ڈاکٹر نے حاملہ خاتون کو قتل کرکے بچہ پیٹ سے نکال لیا، قتل کی واردات میں ڈاکٹر کی بیوی کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سمبڑیال کے محلہ معراج پورہ مکان سے صندوق میں بند 38 سالہ حاملہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی، عطائی ڈاکٹر کےغلط انجکشن سے خاتون کی موت ہو ئی، جرم  چھپانے کے لئے ڈاکٹر نےصندوق میں لاش بند کر رکھا تھا، مقتولہ کے شوہر کی درخواست پر سی سی ٹی کی مدد سے صندوق تک پہنچے، لاش تحویل میں لے کر ملزم ڈاکٹر رحیم اللہ کو حراست میں لے لیا ہے، واقع کے دیگر پہلوں پر بھی تفتیش جاری ہے، بچے کی لاش کو سیووال کے قبرستان میں دفنایا گیا تھا، لاش کو قبرستان سے برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزمان نے اعتراف کیا تھا کہ خوفناک واردات کے دوران بچہ بھی انتقال کر گیا تھا، بچے کو سیووال قبرستان میں دفنا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ پولیس نے ڈاکٹر اور اس کی بیوی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزیدخبریں