جہانیاں: واپڈا حکام کی غفلت اور بجلی کا بھاری بل، 4 بچوں کی ماں کی خود کشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جہانیاں میں واپڈا حکام کی غفلت سے 4 بچوں کی ماں نے خودکشی کر لی۔
جہانیاں میں واپڈا حکام کی غفلت اور بجلی کے بھاری بھرکم بل نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔ 10 ہزار روپے بجلی کا بل ادا کیا لیکن پھر بھی بجلی کا کنکشن بحال نہ ہوا۔ غریب گھرانے نے بل ادا کیا تو گھر کا راشن نہ خرید پایا، سارے معاملے سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کر لی۔ خاتون کے غم میں پورا علاقہ سوگوار ہو گیا، ورثا روتے ہوئے حکومت اور واپڈا کو کوستے رہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ بل ادائیگی پر بجلی بحال نہ ہوئی تو خاتون نے خود کشی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرنے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، قتل اور اغواہ کی ایسی داستان،سن کر روح کانپ جائے
مرحومہ کے شوہر قاسم کے مطابق 2 روز قبل بل ادا کیا لیکن میپکو اہلکاروں نے بجلی بحال نہ کی، ایک ٹھیلے پر 4 سو روپے دیہاڑی پر ملازم 4 بچوں کا باپ ہوں، بل ادا کرنے کے بعد راشن کیلئے پیسے نہیں تھے، بچے 2 دن سے بھوکے تھے، گھر آیا تو بیوی شکوے شکایت کرتے ہوئے روتی رہی، مزدوری پر گیا تو 25 سالہ بیوی نے زہریلی گولی کھا لی، بجلی کے بل کی ادائیگی کے بعد دلبرداشتہ ہو کر میری بیوی نے زندگی ختم کر لی۔