لاہورپولیس کا اینٹی منشیات سمگلنگ یونٹ منشیات فروشی میں ملوث
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری) لاہورپولیس کا اینٹی منشیات سمگلنگ یونٹ منشیات فروشی میں ملوث نکلا۔
لاہورپولیس کا اینٹی منشیات سمگلنگ یونٹ خود ہی منشیات فروشی میں ملوث نکلا، ڈی ایس پی مظہر اقبال پر ٹیم سمیت منشیات فروشی کا الزام عائد کرتے ہوئے سب انسپکٹر محمود ،اے ایس آئی کاشف اور ہیڈکانسٹیبل شکیل سمیت 4پولیس ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ڈی ایس پی مظہر اقبال پولیس کے چھاپے کے دوران فرار ہونےمیں کامیاب ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس، سابق وزیرخزانہ کی بیٹی سمیت دیگر ملزمان بڑی مشکل میں پھنس گئے
پولیس حکام کے مطابق اینٹی منشیات سمگلنگ یونٹ پر 8 کروڑ کی منشیات فروخت کرنے کا انکشاف ہوا، ڈی ایس پی کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں،جلد گرفتار کر لیا جائے گا، حراست میں لئے گئے پولیس افسران اور اہلکاروں سے تحقیقات جاری ہیں، جلد مقدمہ درج کر لیا جائے گا، پولیس حکامڈی ایس پی مظہر اقبال پر منشیات فروشوں کی گاڑی غبن کرنے کا بھی الزام ہے، کروڑوں مالیت کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی تھیں۔