عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو) عظیم صوفی بزرگ شاه عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
عظیم صوفی بزرگ ہستی حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 1445 ویں عرس کے موقع پر جمعہ کو عام تعطیل ہو اعلان کر دیا گیا ہے۔ عرس مباک کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز سرکاری طور پر یکم ستمبر سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ، سابق وفاقی وزیر توانائی نے وجہ بتا دی
نگران سندھ سرکار نے صوبے بھر میں یکم ستمبر (جمعہ) کو عام تعطیل کااعلان کیا ہے۔محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعہ کے روز تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے، بلدیاتی کاؤنسلز میں بھی عام تعطیل ہو گی۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری عرس مبارک کا افتتاح کریں گے اور نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس رٹائرڈ مقبول باقر اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔