9 مئی واقعات میں پولیس نذر آتش کرنے کے کیس سماعت 31 اگست تک ملتوی

Aug 28, 2023 | 23:57:PM

(24 نیوز)9 مئی کو راحت بیکری افشان چوک  میں پولیس کی گاڑیاں نزر آتش کرنے   کے کیس پر سماعت ہوئی،عدالت نے عائشہ علی بھٹہ  کی درخواست پر  مزید سماعت 31 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

انسداد دھشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے 9 مئی کو راحت بیکری افشان چوک  میں پولیس کی گاڑیاں نزر آتش کرنے   کے کیس پر سماعت کی،سماعت میں تفتیشی افسر اور ملزمہ کی جانب سے  ایڈووکیٹ رانا مدثر عمر  اور یوسف وائیں کیس کی پیروی کیلئے پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس، سابق وزیرخزانہ کی بیٹی سمیت دیگر ملزمان بڑی مشکل میں پھنس گئے

عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ  ملزمہ تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 103/23 میں ملوث ہے،ملزمہ راحت بیکری افشان چوک  میں پولیس کی گاڑیاں نزر آتش کرنے  میں  ملوث ہے  اور  شناخت پریڈ میں بھی  عائشہ علی بھٹہ کی  شناخت ہو گئی ہے۔

 دوسری جانب ملزمہ   عائشہ علی بھٹہ کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو پہلے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث کیا گیا جس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے،لیکن   اب ایک اور  نئے مقدمہ میں ملوث کر دیا گیا ہے۔

فاضل جج اعجاز احمد بٹر  نے دلائل سننے کے بعد  مزید سماعت  31 اگست تک ملتوی کر دی اور  آئندہ سماعت پر وکلاء  سے مزید  دلائل طلب کر لیئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ کی  درخواست  پر سماعت عائشہ علی بھٹہ نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

مزیدخبریں