پاکستانیوں کی اکثریت کرپٹ ہے، کوئی بھی کام میرٹ پر نہیں ہوتا: مریم نفیس

Aug 28, 2024 | 00:00:AM

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل مریم نفیس نے پاکستانی عوام کی اکثریت کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں کوئی بھی کام میرٹ پر نہیں ہوتا۔

اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کراچی میں رہنے سے لے کر مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی، دوارانِ انٹرویو انہوں نے کہا کہ میری نظر میں پاکستانی عوام کی اکثریت خود کرپٹ ہے، ہمارے ہاں کوئی کام میرٹ پر نہیں ہوتا، ہمارے ملک میں صرف سیاسی عدم استحکام ہی نہیں بلکہ اغوا، خواتین کو ہراساں کرنا، زیادتی اور قتل جیسے سنگین اور تشویشناک مسائل بھی موجود ہیں، یہاں صحت کی سہولیات بھی میسر نہیں اور بچوں کو تعلیم دلوانا بھی مشکل کام ہے۔

انہوں نے کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے نظام سے خوش نہیں ہوں اور بے شمار مسائل کی وجہ سے کراچی دنیا کا دوسرا خطرناک ترین شہر بن چکا ہے، کراچی کے عوام کا رویہ بھی ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے، پاکستان میں خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہوں، مردوں نے پاکستان میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول بنایا ہے۔

مریم نفیس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ بیٹوں کی پرورش پر بہت زیادہ توجہ دیں کیونکہ معاشرے میں ہراسانی کے بڑھتے واقعات کے سبب لوگ اپنی بیٹیوں کو گھروں سے باہر نکالنے سے اب ڈرتے ہیں، اگر بیٹیوں کو مغرب سے پہلے گھر بلاتے ہیں تو بیٹوں کو بھی مغرب سے پہلے گھر لانےکے پابند کریں ان کو کھلے سانڈ کی طرح گھومنےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان اور دانش تیمور کی باتھ روم میں تصاویر وائرل 

اولمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی تعریف کرتے ہوئے مریم نفیس نے کہا کہ یہ ہمارا المیہ رہا ہے کہ جب کوئی اپنا کیریئر بنانے کے لئے جدوجہد کر رہا ہوتا تو تب کوئی بھی اس کی مدد نہیں کرتا اور جب کوئی سخت محنت اور اپنے بل بوتے پر کچھ حاصل کر لیتا ہے تو سبھی اس کا کریڈٹ لینے کے لئے آ جاتے ہیں، یہ صرف کھیلوں میں ہی نہیں ہوتا بلکہ اس تمام شعبوں میں ہی یہی صورتحال ہے، یہاں کوئی بھی آپ کو پہلی جاب نہیں دیتا اور یہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ آپ کے پاس تجربہ نہیں ہے آپ کو کیسے رکھ لیا جائے؟ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ارشد ندیم نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

مزیدخبریں