عائزہ خان کے برائیڈل فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل موہ لئے

Aug 28, 2024 | 00:33:AM
عائزہ خان کے برائیڈل فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل موہ لئے
کیپشن: پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے دوران مختلف پوز بنا رہی ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کے برائیڈل فوٹوشوٹ نے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا۔

حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے نئی تصاویر شیئر کیں جنہوں نے مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا دیں، شیئر کی گئی تصاویر میں عائزہ خان نے گلابی رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کررکھا ہے اور مختلف پوز دیتے ہوئے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے بھاری جیولری کا بھی استعمال کیا ہے جبکہ بالوں کو انہوں نے خوبصورتی سے باندھ رکھا ہے، گہرا میک اپ اور نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان اور دانش تیمور کی باتھ روم میں تصاویر وائرل 

تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچادی، پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔