(ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کاکہناہے کہ روس نے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی کو موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا شروع کردیا ہے، ان کا ملک نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق ڈاکٹرائن بہتر بنا رہا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یمنی وزارت خارجہ کے سربراہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکیوں کے نزدیک تیسری عالمی جنگ ہوئی تو اس سے صرف یورپ متاثر ہوگا، تاہم واشنگٹن کو یہ بات جاننا چاہیے کہ روس کا اپنا ڈاکٹرائن ہے جس میں نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق بھی ڈاکٹرائن شامل ہے،اس ڈاکٹرائن کو اس وقت واضح کیا جارہا ہے جس سے امریکی حکام بھی واقف ہیں۔
روسی صدر ولادی میر پوٹن نےرواں سال جون کے اواخر میں امکان ظاہر کیا تھا کہ نیوکلیئر ڈاکٹرائن تبدیل کردیا جائے گا،انہوں نے کہا تھا کہ نیوکلیئر ہتھیار ممکنہ استعمال کرنے کے آغاز کا درجہ کم کرنے سے متعلق ایڈجسٹمنٹ کی جارہی ہے،اب ایسے نیوکلیئر ہتھیار بنائے جارہے ہیں جو بہت ہی کم yield کے حامل ہیں۔
انہوں نے کہاتھا کہ یورپی حلقوں میں یہ بحث ہورہی ہے کہ ایسے ہتھیار بلا خوف استعمال کیے جاسکتے ہیں۔