بلوچستان میں دہشتگرد حملوں پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

Aug 28, 2024 | 09:17:AM
بلوچستان میں دہشتگرد حملوں پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

میتھیو ملر نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل میں 23 بے گناہوں شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے، پاکستان عوام نے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد ہے، ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایٹمی ہتھیار وں سے متعلق ڈاکٹرائن بہتر بنانے پر کام شروع کردیا،روسی وزیر خارجہ

علاوہ ازیں سعودی وزارت خارجہ، برطانیہ اور یورپی یونین نے بھی بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔