انتخابی بغاوت کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نئی فرد جرم عائد
استغاثہ کی جانب سے سابق امریکی صدر پر انتخابی شکست کی تصدیق روکنے کے لئے کثیر الجہتی سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انتخابی بغاوت کیس میں سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نئی فرد جرم عائد کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق استغاثہ نے نظر ثانی شدہ فرد جرم میں چاروں پرانے الزامات عائد کیے،استغاثہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی شکست کی تصدیق روکنے کے لئے کثیر الجہتی سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا،رپورٹ میں مزید بتایا گیاہے کہ فرد جرم عائد کرنے کے لئے کیس نئی گرینڈ جیوری کے سامنے پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایٹمی ہتھیار وں سے متعلق ڈاکٹرائن بہتر بنانے پر کام شروع کردیا،روسی وزیر خارجہ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد فرد جرم کا انحصار وفاقی حکومت سے باہر کے گواہوں کی شہادتوں پر ہے۔