ریما خان کی گود میں بچہ کس کاتھا؟شوہرطارق شہاب نے سب بتادیا

اداکارہ کی تصویر وائرل ہونے کے بعدمبارک باد کے پیغامات کاایک سلسلہ شروع ہوگیاتھا

Aug 28, 2024 | 09:39:AM
ریما خان کی گود میں بچہ کس کاتھا؟شوہرطارق شہاب نے سب بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کی  معروف اداکارہ ریما خان کی بچے کے ساتھ تصویر کا معمہ حل ہو گیا۔

اداکارہ ریما خان کی ایک تصویرگزشتہ دنوں سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے گودمیں ایک بچہ اٹھایاہواتھاجس کے بعد ریماخان کو مبارک باد کے پیغامات کاایک سلسلہ شروع ہوگیاتھااورکہاجارہاتھاکہ یہ ریماخان کادوسرا بیٹاہے تاہم اب اداکارہ ریما خان کے شوہر اورماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نےاس حوالے سے سب بتادیاہے۔

ڈاکٹر سید طارق شہاب نے ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ بچہ ریما خان کا نہیں بلکہ ان کی کزن کا بیٹا ہے،انہوں نے کہا کہ ان افواہوں یا ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا تھا کہ خدا کرے اگر کوئی ایسی خبر ہوئی تو وہ سب سے پہلے عوام کے ساتھ شیئر کریں گے۔