کراچی سے اندرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ

Aug 28, 2024 | 09:48:AM
کراچی سے اندرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آئمہ خان)بارش اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر502،504 منسوخ کر دی  گئی۔کراچی سے ملتان ا یئر بلیو کی پرواز پی اے807،کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ا یئر کی پرواز ای آر522،524،کراچی سے لاہور  جانے والی ایئر سیال کی پروازپی ایف 145،کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے310  جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 بھی  منسوخ کر دی گئی ۔

کراچی سے کوئٹہ جانے والی ا یئر بلیو کی پرواز پی اے 402 آٹھ گھنٹے تاخیر کاشکار رہی۔