پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے جلسہ نہیں کرسکتی،مولانا فضل الرحمان کے مطالبات کیسے پورے کرے گی؟

Aug 28, 2024 | 09:58:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے جلسہ نہیں کرسکتی،مولانا فضل الرحمان کے مطالبات کیسے پورے کرے گی ،پروگرام’10تک‘میں جے یو آئی ف کے رہنما راشد محمود سومرو نے آئینہ دکھا دیا ۔

پروگرام ’10تک‘ کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ اب یہ کھلا تضاد نہیں تو اور کیا ہے۔اب ایک طرف جے یو آئی (ف) ایوان کو جعلی کہتی ہے دوسری جانب قانون سازی میں حکومت کی سہولتکاری بھی کر رہی ہے۔جبکہ جے یو آئی ف کے رہنما کامران مرتضٰی کہتے ہیں کہ میری مولانا صاحب سے خود بات ہوئی ہے۔ ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں زرداری صاحب اور مولانا صاحب کی ملاقات سیاسی نہیں سماجی تھی۔ کسی آئینی پیکیج پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ایسا کوئی پیکیج آیا بھی تو ہمارا اسے سپورٹ کرنا بعید از امکان ہے۔

اب جے یو آئی ف اپنی پوزیشن واضح کر رہی ہے ۔لیکن ایسا تاثر جارہا ہے کہ وہ حکومت کی طرف بھی جھکاؤ رکھتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف بھی اِنہی آئینی ترمیم پر جے یو آئی ف کو جانچ رہی ہے۔ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ جتنی آئینی ترمیم آرہی ہیں اُس سے اندازہ ہوجائے گا کہ مولانا ہمارے ساتھ ہیں یا نہیں۔
اب یہ تو وقت بتائے گا کہ جے یو آئی ف حکومت کے ساتھ چلتی ہے یا تحریک انصاف کے ساتھ لیکن فی الحال جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی اکھٹی نظر آرہی ہے ۔ آج پی ٹی آئی اور جےیوآئی کی قانون ساز کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری جےیوآئی مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی اسد قیصر اور اخون ذاده حسېن شریک ہوئے ۔اجلاس میں پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔کولانا راشد محمود سومرو کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے جلسہ نہیں کرسکتی،مولانا فضل الرحمان کے مطالبات کیسے پورے کرے گی؟ مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: