کیریئرکے آغازمیں اردوپڑھنی آتی تھی نہ کسی فنکارکوجانتی تھی،اشناشاہ
والدہ اور بڑی بہن ارسا غزل کے ڈرامے بھی نہیں دیکھے تھے،احسن خان کے ساتھ شومیں گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ جب اُنہوں نے اداکاری کرنا شروع کی تو اُنہیں اردو پڑھنی نہیں آتی تھی۔
معروف اداکار احسن خان نے حال ہی میں اشنا شاہ کے ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جس میں دونوں اداکاروں نے اپنی دوستی کی ابتداء کی دلچسپ کہانی سنائی۔
اشنا شاہ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا تو مجھے کسی بھی پاکستانی اداکار کے بارے میں نہیں پتہ تھا اور نہ مجھے اردو پڑھنی آتی تھی،اس لیے جب ڈرامے کے سیٹ پر مجھے احسن خان سے پہلی بار متعارف کروایا گیا تو میں ان سے بالکل ناواقف تھی۔
معروف اداکارہ نے بتایا کہ احسن خان کو یہ جان کر بہت حیرانی ہوئی اور اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم چاند سے آئی ہو جو مجھے نہیں جانتیں؟
اشنا شاہ نے بتایا کہ دراصل میری پرورش کینیڈا میں ہوئی اس لیے میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے ناواقف تھی، اس بات پر مجھے بہت شرمندگی بھی ہوئی کہ میں جس انڈسٹری کا حصّہ بننے جا رہی ہوں اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی، مجھے اردو بولنی تو آتی تھی مگر صحیح سے پڑھنی نہیں آتی تھی لیکن اب میں نے سیکھ لی ہے۔
اشناشاہ نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اپنی والدہ اور بڑی بہن ارسا غزل کے ڈرامے بھی نہیں دیکھے تھے۔