اوکاڑہ:ٹرک ٹائر برسٹ ہونےپر ٹریلر سے جا ٹکرایا،دو افراد جاں بحق،دو زخمی

Aug 28, 2024 | 10:20:AM
اوکاڑہ:ٹرک ٹائر برسٹ ہونےپر ٹریلر سے جا ٹکرایا،دو افراد جاں بحق،دو زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) پاکپتن روڈ خیر پور کے قریب ٹرک سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گیا۔
حادثہ ٹرک کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا،حادثہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر 2 ایمبولینسز اور فائر وہیکل فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی۔ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔نعشوں کو بھی ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالزاق ولد اللّٰہ بخش ، اور26 سالہ ساجد علی ولد محمد امین  سکنہ پاکپتن کے ناموں سے ہوئی۔
زخمیوں میں 26 سالہ شاہد، ولد شملہ اور 22 سالہ محمد یعقوب ولد عبد المالک شامل ہیں۔