آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کردی

Aug 28, 2024 | 10:29:AM
آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے جماعت اسلامی اور تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کردی۔

آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نےآج کی ہڑتال کی حمایت کردی،ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور تاجربرادری کی ملک گیرہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکرز سے وابستہ تمام دوستوں سے اپیل کرتے ہیں کہ آج ٹرانسپورٹ مکمل بندرکھیں، یہ ہڑتال بھاری بھرکم ٹیکسز اور بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ  یہ کسی فرد واحد کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس سے ہرپاکستانی متاثر ہے، یہی وجہ ہے کہ ہرفرد اپنی بساط کے مطابق اس ہڑتال کو کامیاب بنائیں تاکہ مہنگائی سے دوچار عوام کی حکومتی سطح پر دادرسی ہوسکے۔