فیصل قریشی اور اہلیہ کی عمر میں کتنافرق ؟ثناء فیصل کا حیران کُن انکشاف

ثناء فیصل کے مداح کو دیئے گئے جواب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے

Aug 28, 2024 | 10:58:AM
فیصل قریشی اور اہلیہ کی عمر میں کتنافرق ؟ثناء فیصل کا حیران کُن انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے اپنی اور شوہر کی عمر سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا۔

فیصل قریشی کی خاتون مداح نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکار کی اہلیہ سے سوال کیا کہ آپ عمر میں اپنے شوہر فیصل قریشی سے کتنی بڑی ہیں؟

مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ثناء فیصل نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر سے 10 سے 12 سال بڑی ہیں،اس کے ساتھ ہی ثناء فیصل نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میں اُمید کرتی ہوں کہ اب آپ کے کلیجے میں ٹھنڈ پڑ گئی ہوگی۔

ثناء فیصل کی جانب سے مداح کو دیئے گئے جواب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

 ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران فیصل قریشی نے بتایا تھا کہ انہوں نے سال 2010 میں ثناء سے دوسری شادی کی تھی، اس جوڑی کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی،سابقہ اہلیہ سے اُن کی ایک بیٹی حنیش قریشی ہے جس کی عُمر 28 سال سے زائد ہے جبکہ وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ بھی ہیں۔