ارشد ندیم کے اعزاز میں کل ایوان صدر میں پر وقار تقریب ہو گی

Aug 28, 2024 | 11:57:AM
 ارشد ندیم کے اعزاز میں کل ایوان صدر میں پر وقار تقریب ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)گولڈ میڈل لینے والے کھلاڑی ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کا معاملہ، ارشد ندیم کے اعزاز میں کل ایوان صدر میں پر وقار تقریب ہو گی۔

 ارشد ندیم کو صدر مملکت ہلال امتیاز دیں گے ارشد ندیم کے خاندان اور کوچ کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ 

 واضح رہے کہ 8 اگست کو ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا۔